لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے تین بچے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت مبینہ طور پر زہرخورانی سے ہوئی۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماں اور بچوں کو زہر آلود چیز کھلائی گئی، بچوں کے والد کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




