مولانا فضل الرحمان کی بات نامناسب تھی، اسے واپس لینے میں ان کی بڑائی ہے، رانا ثناء

مولانا فضل الرحمان کی بات نامناسب تھی، اسے واپس لینے میں ان کی بڑائی ہے، رانا ثناء
رانا ثنا اللہ(فائل فوٹو)۔
 رانا ثنا اللہ(فائل فوٹو)۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق جو بات کی وہ نامناسب تھی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا بیان واپس لے لیں تو اس میں ان کی بڑائی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سارے لوگ جانا چاہتے تھے۔ آبادی کو کہا جائے کہ دہشتگرد کیخلاف اپنے دفاع کیلئے تھوڑی بہت اہلیت پیدا کریں تو اعتراض والی بات کیا ہے۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا لگتا ہے کہ مولانا صاحب سے جوش خطابت میں بات ہوئی اس کے پیچھے کوئی لمبا چوڑا ایجنڈا نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن ہونے جا رہے ہیں اسمبلی بنے گی، 12 نشستوں کا معاملہ پھر وہاں لے جائیں، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تمام نشستوں پر کامیاب ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں