امریکا نے پاکستانی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، ایرانی سفیر

امریکا نے پاکستانی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، ایرانی سفیر
 
ایرانی سفیر رضا مقدم امیری(فائل فوٹو)۔
ایرانی سفیر رضا مقدم امیری(فائل فوٹو)۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا مقدم امیری نے کہا کہ امریکا نے کئی ماہ کی پاکستانی ثالثی کے بعد طے پانے والی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی۔ 

 اپنے بیان ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی من مانی تشریح کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے بعض حصوں پر کنٹرول حاصل کیا، ایران مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی تشریح کو قبول نہیں کر سکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت اور بین الاقوامی اصولوں کے برعکس جنگ شروع کر کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ 

ایرانی سفیر رضا مقدم امیری نے کہا کہ بین الاقوامی برادری امریکی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں