بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل، بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں