دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، سرفراز بگٹی

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبا و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 میں 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان عالمی منظر نامے پر مرکز نگاہ بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری، تحقیق اور شعور کے ساتھ کریں۔ گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔




