رحیم یارخان: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کے قریب دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کے باعث علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
رحیم یارخان میں مختلف بند ٹوٹنے سےتیار فصلیں بھی زیرِ آب آ گئیں، بیٹ بھتڑ، بیٹ بھٹو اور بیٹ مراد میں پانی داخل ہو گیا۔
ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں بی ایس فیڈر کینال کی شاخ میں 50 فٹ کا شگاف پڑ گیا۔
محکمۂ ایریگیشن کے مطابق شگاف کے باعث پانی تیزی سے آبادی کی جانب بڑھنے لگا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمۂ ایری گیشن کی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی ہے، جلد ہی شگاف پر کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




