کراچی: 2 اگست تک سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، موسمیاتی ماہرین

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن بن چکا، 2 اگست تک سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جولائی کو سسٹم کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں سندھ کے قریب پہنچ سکتا ہے، سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان موجود ہے، حیدرآباد میں بھی اس دوران تیز بارش ہوسکتی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سسٹم کچھ کے راستے بحیرہ عرب میں آکر رک جاتا ہے تو کراچی میں اچھی بارش کا امکان ہوگا، سسٹم کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب جانے سے کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 یا 8 اگست کے قریب بھی ایک سسٹم ملک کو متاثر کرسکتا ہے، یہ سسٹم مضبوط ہوگا اور سندھ پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔
Load/Hide Comments




