کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد دہشتگردوں و فتنہ الخوارج کی ہے: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد دہشتگردوں و فتنہ الخوارج کی ہے: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد دہشتگردوں و فتنہ الخوارج کی ہے: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر راشد حنیف نے کہا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں ایک بڑی تعداد دہشتگردوں اور فتنہ الخوارج کی ہے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد حنیف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ریاست کی بنیادی ذمہ داری امن امان قائم رکھنا ہے اور قائم رکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں ایک بڑی تعداد دہشتگردوں اور فتنہ الخارج کی ہے۔ اس کمیٹی میں عوام کم جبکہ مسلح عناصر اور دہشتگرد زیادہ موجود ہیں۔

راشد حنیف نے کہا کہ اس تحریک میں دہشتگردوں کے شامل ہونے کے ثبوت اداروں کے پاس موجود ہیں۔ عوام انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ جڑے رہیں تاکہ وہ گمراہ کن معلومات سے بچ سکیں۔

سیکریٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ یہ انسانی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ 

اس دوران ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ ان عناصر کے پاس جدید اسلحہ اور خودکار اسلحہ موجود ہے۔ ان عناصر کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں