ٹرمپ کا غزہ معاہدہ، حماس کے غیرمسلح ہونے اور اسرائیلی انخلا پر ڈیڈلاک برقرار
کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کا غزہ معاہدہ، حماس کے غیرمسلح ہونے اور اسرائیلی انخلا پر ڈیڈلاک برقرار، فریقین کو طریقہ کار طے کرنے کیلئے 14روز کی مہلت،تجزیہ کاروں نے معاہدے پر عملدرآمد کو مشکل قرار دیدیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے ایک تاریخی معاہدےکا اعلان کیا ہے، جس کے تحت حماس کے مکمل غیرمسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی جانب سے جاری 15نکاتی منصوبے کے مطابق دونوں فریقوں کو معاہدے کے نفاذ کے طریقۂ کار اور ٹائم ٹیبل پر اتفاق کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ نہ حماس پہلے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہے اور نہ ہی اسرائیل پہلے فوجی انخلا کے لیے تیار، جس کے باعث معاہدے پر عملدرآمد کے امکانات غیر یقینی دکھائی دیتے ہیں۔




