ٹریفک حادثے میں بھارتی فوج کے حاضر سروس مسلم میجر جاں بحق، دو لیفٹیننٹ زخمی

ٹریفک حادثے میں بھارتی فوج کے حاضر سروس مسلم میجر جاں بحق، دو لیفٹیننٹ زخمی
ٹریفک حادثے میں بھارتی فوج کے حاضر سروس مسلم میجر جاں بحق، دو لیفٹیننٹ زخمی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فوجی اسٹیشن کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں بھارتی فوج کے حاضر سروس میجر حمزہ عارف جاں بحق ہو گئے جبکہ دو لیفٹیننٹ زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں فوجی افسر شہر سے جیسلمیر ملٹری اسٹیشن واپس جا رہے تھے کہ وار میوزیم کے قریب ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا۔ ان کی گاڑی اونٹ سے ٹکرانے کے بعد تقریباً ایک سو میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔ اونٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں افسروں کو تباہ شدہ گاڑی سے نکالا اور فوجی اسپتال منتقل کر دیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران میجر حمزہ عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں