نیتن یاہو نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت کو سیاسی تقسیم کی نذر کردیا، تجزیہ کار

نیتن یاہو نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت کو سیاسی تقسیم کی نذر کردیا، تجزیہ کار
نیتن یاہو نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت کو سیاسی تقسیم کی نذر کردیا، تجزیہ کار

کراچی (نیوز ڈیسک)نیتن یاہو نے اسرائیل کی امریکی حمایت کو سیاسی تقسیم کی نذر کردیا، امریکی تجزیہ کارکا کہنا ہے امریکی عوام میں نیتن یاہو کی مقبولیت میں بڑی کمی،تقریباً نصف نے گرفتاری کی حمایت کردی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی حکمت عملی ناکام ،غزہ جنگ نے واشنگٹن میں تل ابیب کی ساکھ متاثر کی۔امریکی صحافی سعید عریقات نے اپنے تجزیے میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو امریکی سیاست میں صرف ریپبلکن جماعت سے جوڑ کر کئی دہائیوں پر محیط دو جماعتی حمایت کو شدید نقصان پہنچایا۔ حالیہ اکانومسٹ،یوگوو سروے میں 49 فیصد امریکیوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے، جبکہ 47 فیصد کا خیال ہے کہ انہوں نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ مصنف کے مطابق 2015 میں صدر بارک اوباما کی مخالفت میں امریکی کانگریس سے خطاب اور بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ پر حد سے زیادہ انحصار نیتن یاہو کی بڑی سیاسی غلطیاں ثابت ہوئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں