اسپین میں تارکین وطن بحران، 67 ہلاکتوں کے بعد بیشتر واپس مراکش لوٹ گئے

اسپین میں تارکین وطن بحران، 67 ہلاکتوں کے بعد بیشتر واپس مراکش لوٹ گئے
اسپین میں تارکین وطن بحران، 67 ہلاکتوں کے بعد بیشتر واپس مراکش لوٹ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین میں تارکین وطن بحران، 67ہلاکتوں کے بعد بیشتر مراکش واپس لوٹ گئے۔اسپین کا کہنا ہے سرحدی باڑ کیساتھ سمندر میں اضافی تیرتی رکاوٹ نصب،تقریباً تمام تارکین وطن رضاکارانہ واپس چلے گئے، مراکش نے بھی سیکورٹی سخت کردی، پولیس نے مزید نقل مکانی روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے کہا ہے کہ شمالی افریقا میں واقع اس کے خودمختار علاقے سیوٹا میں حالیہ دنوں میں داخل ہونے والے اندازاً 60 ہزار تارکین وطن میں سے تقریباً تمام افراد رضاکارانہ طور پر واپس مراکش چلے گئے ہیں۔ اسپینی حکام کے مطابق سیوٹا میں داخل ہونے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے، جن میں کئی افراد سمندر میں ڈوب گئے جبکہ بعض سرحدی باڑ پر چڑھنے کی کوشش میں کچلے گئے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اس واقعے کو اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سرحدی انتظامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لیین نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں