مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری

مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہو رہی ہے، دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں جموں 1 کی نشست پر 698 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ کشمیر ویلی 1 کی نشست پر 4 ہزار 200 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، مہاجرین کی 3 نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔

ایل اے43 ویلی 4 میں کُل 12 امیدوار، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 امیدوار اور ایل اے 39 جموں 6 کی نشست پر کُل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایل اے 43 ویلی 4 میں 16سو سے زائد خواتین ووٹرز سمیت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 346 اور ایل اے 44 ویلی 5 میں 3 ہزار 294 خواتین ووٹرز سمیت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 ہزار 996 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 37 ہزار کے قریب ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے ایل اے 43 ویلی 4 میں 10 پولنگ اسٹیشنز، ایل اے 44 ویلی 5 میں 27 اور ایل اے 39 جموں 6 میں 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں