نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف 4 صوبوں کا وجود نہیں: رضا ربانی

نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف 4 صوبوں کا وجود نہیں: رضا ربانی
فائل فوٹو : رضا ربانی
فائل فوٹو : رضا ربانی 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور نظامِ حکمرانی کی ناکامی کے بیان نےغیر ضروری حساس بحث کو جنم دیا۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف 4 صوبوں کا وجود نہیں، نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ جمہوری عمل کو بار بار پٹڑی سے اتارنا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نظام کی ناکامی کی وجہ سول و عسکری بیورو کریسی کو سیاسی کردار اور فیصلہ سازی میں غیر معمولی وسعت دینا ہے، اختیارات اسلام آباد میں مرتکز کرکے وفاق کو کمزور کرنا نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آمروں کو آئین میں ترامیم کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی اجازت دینا اس کی وجہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں