دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے، عوام ن لیگ کو کامیاب کرواتے رہیں گے: عظمیٰ بخاری

دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے، عوام ن لیگ کو کامیاب کرواتے رہیں گے: عظمیٰ بخاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے اور عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرواتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے پولنگ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا پُرامن انعقاد جاری ہے، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ’شیر‘ کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ’رونا دھونا پارٹی‘ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں