تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت ہے کیا انکی حکومت ان کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے؟

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیّر بخاری 2 بیلٹ پیپر دکھا کر دھاندلی کا کہہ رہے ہیں، یہ ہزاروں کا الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے۔ مان لیں آزاد کشمیر اور پنجاب کے لوگوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ صبح ووٹ دینے کا وقت شروع ہوا تب کہہ رہے ہیں دھاندلی ہو رہی ہے۔ الزام لگانے سے الیکشن نہیں جیتے جاتے، ووٹ سے الیکشن جیتے جاتے ہیں۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وفات گولی سے نہیں ہوئی، کیا اب آپ گولیوں پر سیاست کریں گے؟ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کارکردگی دکھائے گی تو وہاں کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ آپ نے پرچے کی تیاری نہیں کی تو امتحانی ہال کو تالا لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مان لیں اس بات کو کہ ن لیگ نے کارکردگی دکھائی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ یقین نہیں آرہا تھا کہ گولیوں اور دھاندلی کی گفتگو پیپلز پارٹی والے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے اپنی حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں، بلاول بھٹو کی گزشتہ روز تقریر سنی، کس قسم کی باتیں کر رہے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ آپ کو اگر لگتا ہے دھاندلی ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن، ٹریبونل موجود ہیں، وہاں چیلنج کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ الیکشن لڑیں، روئیں مت، آپ کا ووٹرز آپ کا بیانیہ مسترد کرچکا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں