آزاد کشمیر الیکشن، دوسرا مرحلہ: مہاجرین کی نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ۔
مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔
قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔
مکمل نتائج:
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ووٹوں کی گنتی جاری:
ایل اے 38 جموں 5:
ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ذیشان علی 5029 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4921 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
ایل اے 39 جموں 6:
قانون ساز اسمبلی ایل اے 39 جموں 6 کے 157 پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 1067 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 226 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے 41 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 2444 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔
جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔




