یورپ میں جاری شدید گرمی نے ہنگری کا واحد جوہری بجلی گھر بند کرادیا
بوداپیسٹ (اے ایف پی)یورپ میں جاری شدید گرمی نے ہنگری کا واحد جوہری بجلی گھر بند کرا دیا،ہنگری کے وزیرِ اعظم پیٹر ماگیار نے اعلان کیا کہ دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک کم ہونے کے باعث ملک کے واحد جوہری بجلی گھر کو بند کیا جا رہا ہے۔ یہ 44 سال میں پہلی بار ہے کہ اس پاور پلانٹ کو مکمل طور پر بند کرنا پڑ رہا ہے۔یہ اقدام یورپ بھر میں طویل خشک سالی اور شدید گرمی کی لہر سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔بوداپیسٹ کے جنوب میں واقع پاکش (Paks) جوہری بجلی گھر، جو عام طور پر ہنگری کی تقریباً ایک تہائی بجلی کی ضروریات پوری کرتا ہے، اپنی ٹھنڈک کیلئے دریائے ڈینیوب سے پمپ کیے گئے پانی پر انحصار کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




