امریکا، سپوکین کے قریب خوفناک جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
واشنگٹن (اے ایف پی) اسپوکین کے قریب خوفناک جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور، ریکارڈ خشک سالی کے باعث واشنگٹن میں تباہ کن آگ، 80ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر۔ تفصیلات کے مطابق تیزی سے پھیلتی ہوئی جنگلاتی آگ ہفتے کے روز امریکی شہر اسپوکین کے قریب پہنچ گئی، جس کے باعث ہزاروں رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ اس دوران ریاست واشنگٹن نے اپنی تاریخ کے بدترین فائر سیزن میں سے ایک کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ ریاست میں جاری ریکارڈ مسلسل چوتھے سال کی خشک سالی کے دوران شمال مغربی علاقے میں 2لاکھ ایکڑ (80 ہزار 900 ہیکٹر) سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں تھا۔
Load/Hide Comments




