بہادرآباد آفس کو سیل نہیں کیا جا رہا: ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی

بہادرآباد آفس کو سیل نہیں کیا جا رہا: ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ بہادرآباد آفس کو سیل نہیں کیا جا رہا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نیو ٹاؤن یہاں آئے تھے اور کہا کہ آفس کو تالا لگانے کا آرڈر ہے۔ ہم نے پولیس سے لیٹر مانگا ہے، وہ ابھی تک نہیں دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

2 اگست کی رات کراچی کے علاقے بہادر آباد میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز میں پارٹی دھڑوں میں تصادم کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد صورت حال پر قابو پایا تھا۔

تاہم آج پولیس نے بہادرآباد مرکز سے ایم کیو ایم پاکستان کے عہدیدار اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم کے عہدیداران اور کارکنان کو حراست میں لیا جن میں رحمان بھولا بھی شامل ہے۔

پولیس کی بھاری نفری بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے آفس کے باہر موجود ہے، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر شبیر قائم خانی اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں