2024 کے انتخابات پر سوال اٹھائیں گے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے، عطاء اللہ تارڑ

2024 کے انتخابات پر سوال اٹھائیں گے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن نے 2024 کے انتخابات پر سوال اٹھائے، اگر ایسا ہے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہيں ہو رہی، پیپلز پارٹی تحمل کا مظاہرہ کرے، نتائج تسلیم کرے اور آگے بڑھے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں سیاسی سرگرمی بھرپور طریقے سے ہوئی، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کشمیر کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شرجیل انعام میمن کی طرف سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا، سیاسی نوک جھونک جمہوریت کا حصہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں