عظمیٰ بخاری کا بلاول بھٹو کے بیان پر طنزیہ ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک بیان میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے اسٹیکرز بھی شیئر کیے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیتے ہوئے تھا کہا کہ یہ صاف و شفاف نہیں، دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، قاتل الیکشن تھے، خونی الیکشن تھے۔
ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس سب کے باوجود آپ نے پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے، میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے۔
Load/Hide Comments




