خیبر پختوا: برساتی نالے میں بہہ کر ماں بیٹی اور 2 طالبات جاں بحق

خیبر پختوا: برساتی نالے میں بہہ کر ماں بیٹی اور 2 طالبات جاں بحق

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں برساتی نالوں میں طغیانی سے 3 طالبات ریلے میں بہہ کر دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

کوہاٹ میں برساتی نالے میں بہہ کر ماں اور بیٹی جاں بحق اور بیٹے کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔

مانسہرہ کے جبوڑی کےعلاقےبوز بیلہ میں برساتی نالوں میں طغیانی سے 3 طالبات ریلے میں بہہ گئیں، دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کو بچا لیا گیا، پولیس کے مطابق طالبات چھٹی کے بعد اسکول سے گھر واپس جارہی تھیں۔

فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آ گئیں، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا جبکہ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔

جہلم میں بارش سے بڑا گواہ سے دیگر دیہات کوملانے والا پل بہہ گیا، پل بہنے سے متعدد دیہات کا دینہ سوہاوہ شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور بہاول نگر سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں