انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا
انقرہ ( ڈاکٹر فرقان حمید) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر نہایت وقار، سنجیدگی اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور یکطرفہ اقدامات کے سات برس مکمل ہونے پر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔تقریب میں ترکیہ کی ممتاز سیاسی، سفارتی اور علمی شخصیات، ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف تھنک ٹینکس کے ماہرین، سفارتی برادری، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پاکستانی و ترک برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں صدرِ آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات سنائے گئے۔
Load/Hide Comments




