وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات ہوگی۔
Load/Hide Comments




