مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ہے، کرایہ دار کی خواہش کے تابع نہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مالک اور کرایہ دارکے تنازع پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے صدر کی ایک عمارت کے مقدمہ میں فیصلہ دیا۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے تحریر کیا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ہے، مالک جائیداد کے استعمال کیلئے کرایہ دار کی خواہش کے تابع نہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ طے شدہ اصول ہے کہ مالک اپنی ضرورت کا واحد منصف ہے، کیس میں مالک کا جائیداد استعمال کیلئے بیان حلفی دینا ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرایہ دار کو 6 ماہ میں فلیٹ خالی کرنے کا حکم دیا۔ کیس میں کرایہ دار نے عمارت میں ایک سے زائد فلیٹس خالی ہونے کا موقف اپنایا تھا۔
ہائیکورٹ نے مالک کے دیگر فلیٹس خالی ہونے پر کرایہ دار کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
Load/Hide Comments




