بانی پی ٹی آئی کی ہیلتھ رپورٹ میں ان کی آنکھ کے حوالے سے ذکر تک نہیں تھا، سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کی ہیلتھ رپورٹ میں ان کی آنکھ کے حوالے سے ذکر تک نہیں تھا، سلمان صفدر
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہیلتھ رپورٹ میں ان کی آنکھ کے حوالے سے ذکر تک نہیں تھا، اڈیالہ جیل کی آج کی رپورٹ مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ آج ہمارا مدعا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی تھا، قید تنہائی کو ہم نے چیلنج کیا ہوا تھا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں کہا کہ انہیں قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا ہوا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم سے ملنے نہیں دیا جاتا، فیملی تو دور کی بات ہے، عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان گزشتہ 10 مہینوں میں تقریباً 40 مرتبہ اڈیالہ جیل گئیں، اڈیالہ جیل سے کوئی ایسا رجسٹر نہیں آیا جس میں فیملی، وکلا سے ملاقات یا بچوں سے کال کی کوئی تفصیل ہو۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہے، امید ہے اگلے ہفتے سنا دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی نہ دہشتگردی کے ملزم ہیں نہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے، وہ سائفر کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر مناسب حکم جاری کرنے کا کہا۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قید  تنہائی میں رکھنے کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کو قید تنہائی کہا جا رہا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 500 سے زائد کتابیں فراہم کی گئیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے قید تنہائی کے خلاف درخواست کی دوران سماعت ملاقات نہ کروانے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت دونوں قیدیوں کو طلب کرکے قید تنہائی سے متعلق معلوم کرے، سائیکالوجیکل ٹارچر فزیکل ٹارچر سے بہت بڑا ہوتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں