میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں کی گئی تھی

میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں کی گئی تھی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

میر رضا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی منگل کو جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں کی گئی تھی۔

پروگرام میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور میر رضا علی کے والد کے سامنے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور میر رضا علی کے والد، دونوں نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم سے کیس میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ جبکہ میر رضا علی کے والد نے کہا تھا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کا فیصلہ میر رضا علی کی والدہ اور بہن کے مشورے سے کریں گے۔ 

کل ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اہل خانہ چاہتے ہیں تو پوسٹ مارٹم دوبارہ کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ٹیلی کام کمپنی سے مقتول کا فون ریکارڈ اور اس سے رابطہ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رضا نے جس ٹیکسی سے سفر کیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا علی کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ رضا کا 30 اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں