الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثناء اللّٰہ

الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثناء اللّٰہ
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔

باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کونسا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کر رہے؟ پاکستان میں کشیریوں کو سارے حقوق مل رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ 2 دن بعد الیکشن میں 4 شیر منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں گے، آزاد کشمیر میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت کے لیے 6 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی میں بہت سارے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور محبِ وطن ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں