پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی، ڈیزل مزید سستا ہوگیا
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتیں 23 ستمبر کےلیے ہوں گی۔
Load/Hide Comments




