لاہور: 4 ماہ کا مغوی بچہ بازیاب، خاتون اور 1 شخص گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن سے اغواء کیا گیا 4 ماہ کے بچے کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ خاتون اور ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب اغواء کاروں کی گاڑی روک کر بچے کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچے کو تحویل میں لے کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




