میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف
نوجوان تاجر میر رضا—فائل فوٹو
نوجوان تاجر میر رضا—فائل فوٹو

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جس سے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اور کے پسینے کے نشان ملے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب موجود گیسٹ ہاؤس پر پولیس نے تالے لگا دیے ہیں، گیسٹ ہاؤس کو مشکوک ہونے پر بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کیس سے متعلق اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیرِ حراست افراد میں میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، جن کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

فی الحال کیس میں جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں: جبران ناصر

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میر رضا کے والدین نے میئر کراچی، وزیرِ داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کیا ہے، میر رضا کے والدین نے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میر رضا کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم کو قانونی طور پر اپنا کام کرنے دیا جائے، فی الحال کیس میں جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں