محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، ایرانی میڈیا

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، ایرانی میڈیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس سے قبل محسن نقوی نے تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ معاملات ایک بار پھر امن معاہدے یا سمجھوتے کی طرف جارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو تین روز سے ملنے والے اشارے بتارہے ہیں کہ فریقین کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب ہیں، پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں