ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان سے پروازوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، بدھ کو ملتان ایئرپورٹ سے 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ رپورٹ ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 449 پروازیں آپریٹ کی گئیں 68 منسوخ ہوئیں جبکہ 112 پروازوں میں ساڑھے گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق بدھ کو ملتان سے ایک دن میں سب سے زیادہ 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جن میں 18 پروازوں نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ 19 پروازیں روانہ ہوئیں۔

کراچی سے 135، پشاور 10، فیصل آباد 12، لاہور 105، سیالکوٹ 15، اسلام آباد 118، پشاور سے 17 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

کراچی کی 9، لاہور 33، اسلام آباد 33، ملتان 8، پشاور 6، سیالکوٹ 8، فیصل آباد 9، کوئٹہ کی 6 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

کراچی 20، لاہور 21، اسلام آباد 12، ملتان 3، پشاور فیصل آباد سیالکوٹ 2، 2 اور کوئٹہ کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں