محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا اچانک دورہ

محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا اچانک دورہ
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے زیرِ تعمیر ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایک مزدور نے بتایا کہ یہاں 9 مزدور کام کرتے ہیں اور چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فون کیا اور ہیڈ کوارٹرز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں