لاہور ہائیکورٹ: لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر جج کی سماعت سے معذرت

لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ملزم شفاقت علی کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے کہا کہ میں لیبیا کشتی حادثہ کمیشن میں بطور ممبر فرائض ادا کر چکا ہوں اس لیے مناسب نہیں سمجھتا کہ اس سے متعلقہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کروں۔
عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کی جانب سے مؤقف میں کہا گیا کہ ملزم کی اسی نوعیت کی متعدد مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظور ہو چکی ہے لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف لیبیا کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے منڈی بہاءالدین نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
Load/Hide Comments




