لیوی کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے: منعم ظفر
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ لیوی کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دھرنے کا دوسرا دن شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے مطالبات واضح ہیں، آج دوپہر 3 بجے بڑی تعداد میں خواتین دھرنے میں شامل ہوں گی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم کی جائے اور آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے چاروں صوبوں میں دھرنے جاری ہیں اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی، بجلی کے بلوں اور عوامی مسائل کے خلاف گورنر ہاؤس پر جماعتِ اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔
Load/Hide Comments




