انمول عرف پنکی کے بھائی و شریک ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 منشیات کے کیس میں ملزمہ انمول پنکی کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

کراچی کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام کی جانب سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ملزمہ کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے محمد ناصر اور نسیم بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں انمول عرف پنکی، اس کا بھائی محمد ناصر اور نسیم بی بی نامزد ہیں اور ملزمان پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔

 پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف 2019ء میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں