پمز اسپتال واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، وزیر صحت مصطفی کمال

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ موضوعات پر بات کرنے سے روکا ہے، اب میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف سے اس موضوع پر تفصیلی بات کروں گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز اسپتال میں بچوں کی ہلاکت دلخراش واقعہ ہے، نرس کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر اے سی میں اسپارک ہوا تھا۔ ویڈیو میں 6 بج کر 39 منٹ پر لوگوں کو مدد بلانے کے لیے دوڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔ 6 بج کر 40 منٹ پر آگ پھیل چکی تھی، وارڈ میں بچوں کو آکسیجن لگی تھی، اسی آکسیجن نے شعلہ پکڑ لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں