ن لیگ نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کر دیا

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔

نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ افتخار گیلانی کی بطور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نامزدگی کا فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں