مریم نواز کی عائشہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت

مریم نواز کی عائشہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا اور 13 سالہ عائشہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی حکومت کو راولپنڈی کی 13 سالہ عائشہ کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر سے تفصیلات طلب کی ہیں، 13 سالہ عائشہ فینکونی انیمیا کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔

عائشہ کے والد عابد حسین نے بیٹی کے علاج کےلیے مدد کی اپیل کی تھی، ڈاکٹرز نے عائشہ کے علاج کےلیے 25 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ دیا تھا۔

جیو نیوز نے اس سے قبل 13 سالہ عائشہ کی مالی امداد کے حوالے سے خبر نشر کی تھی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا اور ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں