وفاق کے زیر انتظام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کا انکشاف

وفاق کے زیر انتظام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کا انکشاف

وفاق کے زیر انتظام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دستاویز منظر عام پر آگئی۔

دستاویز کے مطابق 7 وفاقی سرکاری اسپتالوں میں 2108 ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے، اسپتالوں میں 5602 آسامیاں ہیں، صرف 3494 افراد کام کر رہے ہیں۔

پمز میں 2453 آسامیاں منظور شدہ ہیں، صرف 1419 ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہے، پولی کلینک اسپتال میں 1132 آسامیاں، 893 افراد کام کر رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق نیرم میں 161 منظور شدہ آسامیاں ہیں، 132 افراد موجود ہیں، شیخ زید اسپتال لاہور میں 1216 آسامیاں ہیں، 793 افراد کام کر رہے ہیں،  وفاقی جنرل اسپتال میں 212 آسامیاں ہیں، 165 افراد موجود ہیں۔

ضلعی محکمہ صحت کی 125 آسامیاں بھی خالی ہیں، وفاقی حکومت کے ٹی بی مرکز راولپنڈی میں بھی 11 آسامیاں خالی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں