سید علی گیلانی کا مشن پورا ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قائدِ حریت سید علی گیلانی کی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے قائدِ حریت سید علی گیلانی کی پانچویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کے ترجمان تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی، ان کے نعرے ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا‘ سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض فوج سید علی گیلانی کے حوصلے پست نہ کر سکی، انہوں نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر بنے گا پاکستان کی جدوجہد کی، ان کا مشن پورا ہو گا، کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بن کر رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں