پاکستان پر امید ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی---فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے، پاکستان پُر امید ہے کہ امریکا و ایران بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ کشیدگی تشویش ناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا، امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنا سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمے داریوں کو ختم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی جانب واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کا طرزِ عمل اُن خطوں کے لیے بھی منفی مثال قائم کر سکتا ہے جہاں مشترکہ وسائل قانونی معاہدوں کے تحت منظم کیے جاتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں