ملتان ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی، 3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم سجاول کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 3 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 2023ء سے مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو پاکستان پہنچنے پر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزم سجاول کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں