بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی دوسری درخواست دائر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے علاج معالجے و اسپتال منتقلی کے معاملے پر ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کی دوسری توہینِ عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے، عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے اور بانی کو بیٹوں سے فون کالز کی سہولت نہ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست میں ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو ملاقات سے روکنے کا الزام بھی شامل ہے۔

توہینِ عدالت کی درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہیں اور اضافی دستاویزات کے لیے 2 متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے  کہ 22 اگست کو بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں