بابوسر ٹاپ پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بابوسر ٹاپ پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی۔

وادیٔ کاغان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔

اُدھر صوابی اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

راولپنڈی میں تیز بارش،  واسا کا ہائی الرٹ جاری

دوسری جانب راولپنڈی میں تیز بارش شروع ہونے کے بعد واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

واسا حکام کے مطابق نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کے ساتھ اضافی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، محکمۂ موسمیات نے آئندہ 2 روز میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں