سندھ کسی کی سیاسی جاگیر نہیں کہ جب چاہا نقشہ بدلنے کا اعلان کردیا: سمعتا افضال

سمعتا افضال—فائل فوٹو
سمعتا افضال—فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال پر لائنز ایریا کیس ثابت ہوچکا اور وہ خود کو بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے انتشار پر مبنی بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سمعتا افضال نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال صاحب، آئین کا حوالہ دینے سے پہلے آئین پڑھ بھی لیا کریں، آئینی طریقۂ کار کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہے اور سندھ کوئی تختی نہیں جس پر مصطفیٰ کمال جب چاہیں اپنی مرضی سے نیا نقشہ کھینچ دیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ کسی کی سیاسی جاگیر نہیں کہ جب چاہا نقشہ بدلنے کا اعلان کر دیا، صوبے بنانا کسی فرد، جماعت یا خیرات کے مینڈیٹ پر آنے والوں کا اختیار نہیں۔

سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی ایوان میں کچھ کہتے ہیں باہر کچھ اور بات کرتے ہیں۔ 

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے اپنا مینڈیٹ ثابت کریں، اپنی جماعت کا تضاد ختم کریں پھر بھاشن دیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں