بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسینجر 6، 6 ماہ سے بند ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں