لاہور میں بارش کے اعداد و شمار جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے سگیاں میں سب سے زیادہ 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جوبلی ٹاؤن میں 34 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لکشمی چوک پر 25 اعشاریہ 4، اسلام پورہ میں 24 اعشاریہ 4، ایئر پورٹ اور گلشنِ راوی کے علاقوں میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سمن آباد میں 19 اعشاریہ 8 ملی میٹر، جیل روڈ اور ڈیفنس روڈ پر 18 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

واسا حکام کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 18 اعشاریہ 6 ملی میٹر اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں